پی ٹی وی پر حملہ ہم نے نہیں کرایا ،پارلیمنٹ سے معافی نہیں مانگیں گے،تحریک انصاف

پیر 6 اپریل 2015 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا ہے اس پر پارلیمنٹ سے معافی نہیں مانگیں گے،جوڈیشل کمیشن کا ہمارا مطالبہ پورا ہو گیا ہے اس لئے پارلیمنٹ میں واپس آئیں ہیں،یمن کی جنگ پرائی جنگ ہے اس میں پاکستان کو کودنے نہیں دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 7 ماہ 3 دن بعد قومی اسمبلی آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کا موقف واضح تھا جو پورا ہوا گیا ہے اس لئے ہم پارلیمنٹ میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ، پارلیمنٹ اپنی جگہ ہے ہم نے صرف الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا ،ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے کہا کہ ہم کسی سے کوئی معافی نہیں مانگیں گے ،لانگ مارچ کے دوران کے تحریک انصاف نے پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ پر چڑھائی کی ہے تو پھر معافی کس چیز کی مانگیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یمن کی جنگ پرائی جنگ ہے پاکستان کو اس جنگ میں کودنے نہیں دیں گے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ تحریک انصاف کی سب سے بڑی اور پہلی کامیابی ہے ،تحریک انصاف نے الیکشن کے چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اب جوڈیشل کمیشن عام انتخابات کے تمام حلقوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔ملکی تاریخ میں الیکشن کی کبھی تحقیقات نہیں ہوئی ،پہلی بار ایسا ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :