تحریک انصاف7 ماہ3 دن بعد قومی اسمبلی پہنچ گئی

پیر 6 اپریل 2015 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف7 ماہ 3دن بعد قومی اسمبلی میں پہنچ گئی ،پیر کے روز یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف نے بھی شرکت کی ،تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر قومی اسمبلی سے بائیکاٹ اور استعفوں کا اعلان کر رکھا تھا اور حکومت کو ہٹانے کیلئے لانگ مارچ کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک بھی پیش پیش رہی اور وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی رہی تاہم تحریک انصاف اس مطالبے سے ہٹ گئی اور حکومت سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جو سیاسی جرگے کی چند ماہ کی جدوجہد کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہو گیا اورجوڈیشل کمیشن کے آرڈڈینس کے اجراء کے بعد تحریک انصاف نے دوبارہ پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج 7 ماہ 3 دن بعد قومی اسمبلی میں پہنچی ہے

متعلقہ عنوان :