اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 12:44

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : اسلام آباد میں پالیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے شر کت کی.

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے یمن کی صورتحال پر پالیسی سٹیٹمنٹ بھی دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی یمن کی صورتحال پر یکجا موقف رکھتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان پر لازم ہو گا کہ وہ سعودی عرب کی حفاظت کے لیے پیش قدمی کرے. تاہم خواجہ آصف کی پالیسی سٹیٹمنٹ پیش کرنے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا ہے. شام 5 بجے پارلیمنٹ کا اجلاس دوبارہ شروع کیا جائے گا جس میں ممکنہ طور پر ویر اعظم نواز شریف بھی شر کت کریں گے.

متعلقہ عنوان :