چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اورکار میں تصادم ‘ ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

پیر 6 اپریل 2015 12:41

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اورکار میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ایک بچی زخمی ہوگئی-ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار 25،گیارہ ایل کے رہائشی خاندن کے افراد شادی میں شرکت کے بعدچیچہ وطنی سے واپس گاوٴں جارہے تھے کہ غازی آباد کے قریب انکی کار ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی،حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار 19سالہ محمد عمر، 16سالہ حمزہ عباس ، 12سالہ ہنزلہ، 35سالہ سیدہ عابدہ زوجہ عباس شاہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10سالہ حفظہ شدید زخمی ہوگئی جسے رورل ہیلتھ سنٹر غازی آباد منتقل کردیا گیا،ٹریکٹر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے،مرنیوالوں میں بہن بھائی اور انکی والدہ شامل ہے۔