پی اے آر سی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کل ہوگا

پیر 6 اپریل 2015 12:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کے بورڈ آف گورنرز کا 38واں اجلاس منگل کو یہاں کونسل کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگا جس میں بورڈ کے 37ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر عملدرامد کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، سردار سکندر حیات خان بوسن کریں گئے جبکہ اور لوگوں کے علاوہ اجلاس میں سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سیرت اصغر، چیرمین پی اے آر سی ڈاکٹر افتخار احمد اور بورڑ ممبران شرکت کریں گے۔