Live Updates

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے باہر اے این پی رہنما زاہد خان کی میڈیا سے گفتگو، تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 11:48

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : اے این پی کے رہنما زاہد خان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ابھی بنا نہیں اور پی ٹی آئی اراکین ایوان میں بیٹھ گئے ہیں. تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زاہد خان کا کہنا تھا کہ عوام اور ملک کو جھوٹ پر مبنی تبدیلی نہیں چاہئیے عمران خان کی اپنی زندگی میں تبدیلی آ چکی ہے.

(جاری ہے)

120 روز تک پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے لوگ آج ایوان میں اجنبی کہلائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ میں مخدوم جاوید ہاشمی کا احترام کرتا ہوں ان کی ہمت کی داد دیتا ہوں کہ انہوں نے اپنے استعفے کا بر ملا اعلان کیا تھا . انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں کر کے عوام کا وقت کیوں ضائع کیا جا رہا ہے، دھرنوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اموات کا ذمہ دار کون ہے. یاد رہے کپ پی ٹی آئی اراکین 7 ماہ کے بعد پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی اور عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات