لاہور، نجی ہسپتال کے کمرے میں گیس لیکج سے دھماکہ، عمارت جزوی تباہ
پیر 6 اپریل 2015 11:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور میں نجی ہسپتال کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے سے سکیورٹی گارڈ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ، ہسپتال کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہوگئی۔شالا مار باغ کے قریب پاکستان منٹ کے سامنے واقع نجی ہسپتال کی دوسری منزل کے کمرے میں پڑا گیس کا بڑا سلنڈر لیک ہوگیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث رات ڈیڑھ بجے کے قریب شدید دھماکا ہوا، دھماکے سے ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ بائیس سالہ شہباز جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ کمرے کی چھت گر گئی ، ہسپتال کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہونے کے ساتھ قریبی دو گھر بھی متاثر ہوئے ، پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.