کوئٹہ، حجام کی دکان پر فائرنگ، بم حملہ، دو افراد زخمی

پیر 6 اپریل 2015 11:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا ، حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دکان میں موجود محمد بشیر اور شاہد محمود شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، دونوں زخمیوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ سے ہے۔