Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 10:40

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : یمن کی صورتحال پر گفت و شنید کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کا مشتر کہ اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا تھا.

(جاری ہے)

جس کے لیے سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بھی پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے پوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو جو کہتا رہا ہوں اس پر اب بھی قائم ہوں . ابھی بھی کہتا ہوں کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے تاہم اجلاس میں واپسی پر تفصیلی بات کروں گا. یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما تقریباً 7 ماہ بعد پارلیمنٹ کے کسی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات