تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکی ہے ، واپس جانا غیر آئینی ہے : جاوید ہاشمی
فہد شبیر اتوار 5 اپریل 2015 22:40
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں کے استعفوں پر دستخط کیے ہیں اور اب ان کی جانب سے اسمبلی میں واپس جانا غیر آئینی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ استعفوں کو کھیل نہ سمجھا جائے۔اب تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کرنے میں دیر کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کے ثبوت بھی دینا ہوں گے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اہم فیصلے لینے ہوں گے اور دھرنوں کے دوران لگائے گئے الزامات کو جوڈیشل کمیشن میں ثابت کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
یاد رہے اسلام آباد میں دیے گئے دھرنوں کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا اور جاوید ہاشمی نے پارٹی چھوڑنے کے بعد اگلے ہی دن خود قومی اسمبلی جا کر اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا تھا۔
اس کے بعد ضمنی انتخابات میں جاوید ہاشمی کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر ڈوگر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ضمنی انتخاب کے بعد ان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنا علاج کروائیں گے اور تب تک انہوں نے سیاست سے دور رہنے کا اعلان بھی کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.