سری لنکا کے صدر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ،پر وزیراعظم نوازشریف نے انکا استقبال کیا،سری لنکن صدر (کل )صدر ،وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ،دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اتوار 5 اپریل 2015 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ،ائیرپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف نے انکا استقبال کیا۔اتوار کو سری لنکا کے صدر میتھری پالا سینا پاکستان کے تین روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں سے وہ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد آئے ۔

(جاری ہے)

،ائیرپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف نے معزز مہمان کااستقبال کیا ۔سری لنکن صدر کا 21توپوں کی سلامی بھی دی گئی ۔سری لنکا کے منتخب صدر میتھری پالا سری سینا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے وہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔سری لنکن صدر (کل) پیر کو صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔