Live Updates

خیبر پختونخوا کے مصیبت زدہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے بنی گالہ کا رخ کر لیا ،آئے رو ز عمران خان کی رہائش گاہ کے راستے میں لگے بیرئیر کے قریب احتجاج

اتوار 5 اپریل 2015 21:35

خیبر پختونخوا کے مصیبت زدہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے بنی گالہ کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے مصیبت زدہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے بنی گالہ کا رخ کر لیا مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین سرکاری افسران کے ظلم کا شکار عوام اور پی ٹی آئی کے کارکن اپنے مسائل کے حل کے لئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین جو اپنے مسائل کے حل کیلئے کئی مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں نے اپنے مسائل عمران خان کے گوش گزار کرنے کیلئے بنی گالہ کا رخ کرنے لگے اور آئے روز بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی رہائش گاہ کے راستے میں لگے بیرئیر کے قریب جمع ہوکر احتجاج کرتے ہیں سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے کارکن اورعہدیدار جو اپنے اپنے اضلاع میں پارٹی قیادت یا ممبران اسمبلی کے غلط فیصلوں سے تنگ ہوتے ہیں وہ بھی بنی گالہ پہنچ جاتے ہیں اور یہاں پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں اور ان میں سے اکثریتی مسائل حل ہوجاتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :