یمن کی جنگ، سعودی ریال کی قدر کم ہونے کا امکان ، وزارت مذہبی امور نے 29 روپے فی ریال کے حساب سے رہائش گاہوں کا کرایہ وصول کرنے کا پروگرام بنا لیا

اتوار 5 اپریل 2015 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے حج2015کے دوران عازمین حج سے حجاز مقدس میں رہائش گاہوں کا کرایہ 29روپے فی ریال کے حساب سے وصول کرنے کا پروگرام بنالیا، سعودی ریال کی قدر27روپے فی ریال ہے اور یمن کی جنگ کی وجہ سے سعودی ریال کی قدر میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی میں حاجیوں سے سعودی عرب میں رہائش اور دیگر اخراجات کی مد میں وصولیاں 29روپے فی ریال کی قیمت سے وصول کرنا طے کیا ہے حالانکہ اس وقت ریال کی صدر 27روپے ہے اور اس میں اضافے کی بجائے یمن کی جنگ کی وجہ سے کمی کا امکان ہے لکین وزارت کے حکام نے ممکنہ اضافہ شو کرتے ہوئے 29روپے فی ریال کی شرح سے حج پیکج تیار کیا ہے، اگرچہ وزارت کے حکام کا موقف ہے کہ وہ ریال کی قدر میں کمی پیشی کے حساب سے رقم حجاج سے سعودی عرب روانگی سے قبل وصول کی گئی، رقم ایڈجسٹ کرلیں گے، تاہم حجاج کو اس فیصلے کے تحت پہلے زائد رقم جمع کرانا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :