آصف علی زرداری نے چوہدری مجید کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا،آزادکشمیر میں تمام ذیلی تنظیمیں توڑ دیں ،نئے عہدیداروں کا اعلان جلد کیا جائے گا،لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ

اتوار 5 اپریل 2015 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے صدر چوہدری عبدالمجید کو پارٹی عہدے سے برطرف کرتے ہوئے تمام ذیلی تنظیمیں توڑ دیں نئے عہدیداروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز لاڑکانہ میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی تنظیمی صورتحال میرپور ضمنی الیکشن کا جائزہ لیا گیا ہے اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تمام تر صورتہال کا جائزہ لینے کے بعد آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کی تنظیم کی خراب صورتحال اور میر پور ضمنی الیکشن میں اتحاد کے باوجود ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی تمام تنظیمیں توڑ دیں اور چوہدری عبدالمجید کو بھی پارٹی صدارت سے ہٹا دی اہے۔

اجلاس میں آصف علی زرداری ‘ فریال تالپور سمیت آزاد کشمیر کے پارلیمانی رہنماء وزیراعظم چوہدری عبدالمجید صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔