اسلامی نظریاتی کونسل اور وزارت کیڈ کی لڑکیوں کی شادی کی عمر کو 16سال سے 18سال تک بڑھانے کے مجوزہ قانون کی مخالفت

اتوار 5 اپریل 2015 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) اسلامی نظریاتی کونسل اور وزارت کیڈ نے لڑکیوں کی شادی کی عمر کو 16سال سے 18سال تک بڑھانے کے مجوزہ قانون کی مخالفت کر دی، وزارت قانون نے اپنی طرف سے رائے دینے کی بجائے قانون پر وزارت مذہبی امور کی رائے مانگ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رکن قومی اسمبلی ماروی میمن اور شائستہ پرویز کے پرائیویٹ ممبر بل پر اسلامی نظریاتی کونسل، کیڈ، وزارت قانون و انصاف، وزارت انسانی حقوق، وزارت داخلہ اور وزارت صحت کو بل میں لڑکیوں کی شادی کی عمر کم از کم 16 سال سے بڑھا کر 18سال کرنے کی شق میں رائے مانگی تھی۔

وزارت داخلہ اور کیڈ نے وزارت کو ابھی تک جواب نہیں دیا تاہم اسلامی نظریاتی کونسل نے لڑکیوں کی شادی کی عمر کی حد 18 سال تک بڑھانے کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید مخالفت کی ہے جبکہ وزارت کیڈ نے بھی بل کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ وزارت قانون نے وزارت مذہبی امور کو لکھا ہے کہ وزارت پہلے بل پر اپنی رائے دے اس کے بعد وزارت قانون اس بارے میں قانونی نکتہ نظر بیان کرے گی۔