پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں،مقامات مقدسہ کا دفاع کریں گے،حکومت برادر ملک کی طرف سے کیے گئے مطالبے بارے بتائے ،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء کائرہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 5 اپریل 2015 17:25
سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات ہیں،مقامات مقدسہ کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور دفاع کریں گے،حکومت بتائے برادر اسلامی ملک کی جانب سے کیا مطالبہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
اتوار کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دن سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور جس طرح سعودی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اسی طرح ہر پاکستانی سعودی عرب کے بارے میں جذبات رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عر ب میں مقدس مقامات کو خطرہ ہوا تو بھرپور دفاع کریں گے، حکومت بتائے کہ سعودی عرب کا مطالبہ کیا ہے، سعودی عرب برادر ملک ہے اور اس سے پرانا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان لڑائی کا خاتمہ ہونا چاہیے، مشرق وسطیٰ بارے فیصلے پارلیمنٹ میں کئے جائیں، دوسروں کے ساتھ اتنی کرنی چاہیے جتنی خود برداشت کرسکیں،ماضی میں دوسروں کی لگائی آگ آج ہمارے گھر پہنچ چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.