اسلام آباد، امن و امان کی مخدوش صورتحال اور تاجروں کے تحفظات پر آئی جی پی سمیت پولیس افسران کے تبادلوں کا امکان

اتوار 5 اپریل 2015 17:25

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور تاجروں کے تحفظات پر آئی جی پی سمیت اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے پولیس افسران کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں واضح کر دیا تھا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی کے دوران بدنیتی اور کام چوری کو چھوڑ کر دفاتر سے باہر نکلیں، جس کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران بھی چوری و ڈکیتی کے بعض بڑے واقعات رونما ہوئے جبکہ اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ایک نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی پر بھی وزیرداخلہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور متعدد افسران کو معطل بھی کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں طویل عرصے سے تعینات ایس ا یچ اوز، ڈی ایس پیز سمیت آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ۔