پاکستان پر اقلیتوں کا پورا حق ہے‘ قیام پاکستان سے لے کر آج تک مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں:محمد بشارت راجہ
پنجاب پر قابض حکمران اقلیتوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں‘سابق وزیر قانون پنجاب
اتوار 5 اپریل 2015 17:09
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) سابق وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی رہائش گاہ پرمسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے حوالے سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جم میں بڑی تعداد میں اقلیتی کونسلز، قائدین اور ورکرز نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد بشارت راجہ نے کہا کہ وہ دنیا بھرکی تمام مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکبادیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور اچھے اعمال کی برف راغب ہونے کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دینا ہے مگر پنجاب پر قابض حکمران اقلیتوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے اقلیتی بہن بھائی پاکستا چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب امن و آشتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بین العقیدہ ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔ انتشار کو ہوا دینے والی قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے پورے ڈھانچے میں بگاڑ پیدا کر رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اقلیتوں کا پورا حق ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی اقلیتی برادریوں بالخصوص مسیحی برادری کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد ناصر راجہ، سابق ضلع ناظم حامد نوازراجہ، شاہد راجہ، عظمت، پیٹر گل ،جکسن جان ،عمران شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.