جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں کو حاصل ہیں؛ ضلعی امیر جماعت اسلامی سردارظفرحسین خان ن

اتوار 5 اپریل 2015 17:06

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں مشیروں کو حاصل ہوتے ہیں ۔ ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے ،مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست جس کا نمونہ ہے، عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان ٹولوں کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے ۔

جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گی، ملک بھر سے بننے والے ایک کروڑ سے زائد ممبر ملک کو موجودہ گھمبیر حالات سے نکالنے اور ایک مکمل سلامی فلاحی ریاست کے قیام اور ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی جدوجہد کے لئے تجدید عہد کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں پی پی 57 کے دورہ کے موقع پر نئے بننے والے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی جدوجہد نظام کی تبدیلی کی جدوجہد ہے،جماعت اسلامی کے پاس اسلام کا مکمل نظام موجود ہے اور ہم قرآن وسنت کی بالادستی ،تقویٰ،علم اور خدمت کا پیغام لے کر عوام کے سامنے آئے ہیں اور قوم کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظا م اور دیانت دار قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے اور امن اور عافیت صرف اللہ کی پناہ میں ہی حاصل ہوسکتی ہے، دیانت دار اور اہل قیادت ہی پاکستان کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکا ل سکتی ہے۔

اپنے اقتدار کے لیئے پاکستان کی سا لمیت اوربقاء کو داؤ پر لگانے والے ملک کے وفا دار نہیں ہو سکتے، ،قوم کو اب ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، جماعت اسلامی قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے انشا ء اللہ قوم کو متبادل قیا دت فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :