زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کیلئے انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا پہلا مرحلہ مکمل

اتوار 5 اپریل 2015 17:06

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کیلئے انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔فیصل آباد میں یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس سمیت صوبے کے دس اضلاع میں 2ہزارکے لگ بھگ اُمیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے اُمیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انٹری ٹیسٹ کا مقصدایسے نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی کے دروازے کھولنا ہے جو ترجیحی طور پر ملکی معیشت کے سب سے بڑے سیکٹر کا حصہ بننا چاہتے ہوں تاکہ اس اہم شعبہ کو باصلاحیت اور محنتی افرادی قوت میسر آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر‘ ایگریکلچرل و ریسورس اکنامکس‘ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ اینیمل سائنسز‘ مائیکروبیالوجی ‘ انوائرمنٹل سائنس‘ ڈیری سائنس‘ بی ایس بائیوانفرمیٹکس‘ بی ایس کمپیوٹرسائنس‘ بی ایس آئی ٹی‘ بی ایس سوفٹ ویئرانجینئرنگ‘ بی ایس سی (آنرز)ہیومن نیوٹریشن و ڈائی ٹیٹکس‘ ہوم اکنامکس ‘ بی بی اے‘ بی بی اے ایگری بزنس‘ بی ایس سی ایگری انجینئرنگ‘ بی ایس سی فوڈ انجینئرنگ‘ بی ایس سی ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی‘ بی ایس سی انوائرمنٹل انجینئرنگ‘ بی ایس سی انرجی سسٹم انجینئرنگ‘ ڈی وی ایم اور فارم ڈی کے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے نیا ایڈمشن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمشن کمیٹی کے سربراہ پروفیسرڈاکٹر حفیظ احمد صداقت کے مطابق تعلیمی سیشن 2015-16ء کیلئے انٹری ٹیسٹ کا اگلا مرحلہ جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگاجس میں پہلے مرحلہ میں کامیاب نہ ہونے والے اُمیدواروں کے ساتھ ساتھ انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے نوجوانوں کو بھی داخلہ کے مواقع فراہم کئے جائیں گے جس کیلئے فیصل آباد کے مرکزی کیمپس سمیت گوجرانوالہ‘ لاہور‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ سرگودھا ‘ بورے والا وہاڑی‘ رحیم یار خان‘ لیہ‘ راولپنڈی اور ملتان میں بھی امتحانی سنٹرز قائم کرکے داخلہ کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔یونیورسٹی ترجمان نے اُمیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ ایڈمشن پروگرامز اور شیڈول کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :