فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں گندم خریداری پالیسی 2015-16 کو حتمی شکل دیدی گئی، امدادی قیمت1300 روپے فی من مقرر

اتوار 5 اپریل 2015 17:04

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں گندم خریداری پالیسی 2015-16 کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تیرہ سو روپے فی چالیس کلو گرام امدادی قیمت مقرر کردی ، اور اس ضمن میں محکمہ خوراک محکمہ زراعت محکمہ مال بنکوں اور دیگر متعلقہ محکموں کو گندم کے کاشتکاروں سے مکمل تعاون کرنے اور انہیں ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی ہدایات بھی جاری کی دی گئی ہیں ۔

سیکرٹری خوراک پنجاب ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں گندم کی سرکاری خریداری مہم کا آغاز ماہ رواں کی پندرہ تاریخ سے کیا جارہا ہے ۔ پنجاب بھر سے چالیس لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی ،انہوں نے پنجاب بھر کے کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں کو اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ گندم کی سرکاری خریداری مہم کے دوارن ان کی عزت نفس کو ہر گز مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور محکمہ کی یہ بھر پور کوشش ہو گی کہ کاشتکار کو کھیت سے خریداری مراکز تک اپنی گندم لانے اور بارادانہ کے حصول میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنے پڑے ۔ سیکرٹری خوراک نے مزید کہا کہ کاشتکار محکمہ کے دست و بازو ہیں اورملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں ان کا غیر معمول کردار کسی سیے پوشیدہ نہیں اس لئے کسی کو اس امر کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کاشتکار سے اس کی گندم امدادی قیمت سے ایک روپیہ بھی کم قیمت پر خریدے۔

ڈاکٹر پروٍیز احمد خان نے کہا کہ گندم کی خریداری پالیسی بناتے وقت کاشتکاروں اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے مشوروں کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ جبکہ خریداری مہم کے دوارن بھی ان کی مشاورت اور ان سے رابطوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔ مزید برآں خریداری عمل کے دوران سامنے آنے والی شکایات کا فی الفور موقع پر ازالہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں موجودہ کاشتکاروں کے نمائندوں نے حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے گندم کی خریداری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انجمن کاشتکارن پنجاب کسان بورڈ فارمرز ایسوسی ایشن او ر کاشتکاروں کی دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے اجلاسں میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :