زین رؤف قتل کیس میں ملوث گرفتارملزم مصطفی کانجو نے اعتراف جرم کر لیا،حادثے کے بعد مشتعل ضرور تھا اور فائرنگ بھی میں نے ہی کی مگرزین علی سے کوئی دشمنی تھی اور نہ ہی نشے کی حالت میں تھا ،پولیس کو بیان

اتوار 5 اپریل 2015 16:32

زین رؤف قتل کیس میں ملوث گرفتارملزم مصطفی کانجو نے اعتراف جرم کر لیا،حادثے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) نوجوان طالب علم زین رؤف قتل کیس میں ملوث گرفتارملزم مصطفی کانجو نے اعتراف جرم کر لیا ۔زین رؤف کے قتل کے ملوث گرفتار ملزم مصطفی کانجو نے دوران تفتیش نے اعتراف کیا ہے کہ حادثے کے بعد وہ مشتعل ضرور تھا اور فائرنگ بھی اس نے ہی کی تھی لیکن نہ تو اس کی زین علی سے کوئی دشمنی تھی اور نہ ہی وہ نشے کی حالت میں تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ کلاشنکوف پر مصطفی کانجو کی انگلیوں کے نشان واضح ہیں جبکہ ملزم نے نشے اور بدحواسی کی حالت میں فائرنگ کی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے صاحبزادے مصطفی کانجو کی فائرنگ سے نوجوان طالبعلم سالہ زین اور ایک راہگیر زخمی ہوا جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔پولیس نے تین گارڈز کو موقع پر گرفتار کر لیا تھا تاہم مصطفی کانجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جسے بعد ازاں خوشاب سے گرفتار کرلیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :