پاکستان میں پائیدار توانائی اصلاحات کے مجوزہ پلان پر تیزی سے کام کر رہا ہے، عالمی بینک

اتوار 5 اپریل 2015 16:30

پاکستان میں پائیدار توانائی اصلاحات کے مجوزہ پلان پر تیزی سے کام کر ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) عالمی بینک کی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا اینٹی ڈیکسن نے پاکستان میں پائیدار توانائی اصلاحات اور معاشی ترقی کے مجوزہ پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظا ہر کی ہے کہ پاکستان بجلی کے شعبے کے سرکلر ڈیٹ پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے وفد اور پاکستانی معاشی ٹیم میں مذاکرات کو دوسرا دور جمعہ کو وزارت خزانہ میں ہوا جس میں عالمی بینک کی نائب صدر کو دونوں شعبوں میں اب تک متعارف کروائی گئیں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ سے متعلق ایس آر اوز کے خاتمے اور سرکلر ڈیٹ کی شرح کم کر کے دوسو اسی ارب روپے تک لانے کے حکومتی اقدام کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ پاکستان جلد اس مسئلے پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :