ملک میں چینی کی پیداوار میں 0.5 ملین ٹن کمی

اتوار 5 اپریل 2015 16:27

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ملک میں چینی کی پیداوار میں 0.5 ملین ٹن کمی، شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو بقایا جات میں تاخیر اور گنے کی کم قیمتیں چینی کی پیداوار میں اہم درجہ قرار، وزارت انڈسٹری اینڈ پیداوار کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے مارچ 2015ء تک 4.77 ملین ٹن کی چینی پیدا کی جبکہ-14 2013 ء میں پیداوار 5.

(جاری ہے)

57 ملین ٹن تھی جو کہ موجودہ سال میں کمی ظاہر کر دی ہے منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام کے مطابق ماسوائے چند شوگر ملز کے جو پنجاب میں چینی بنا رہی ہیں باقی تمام ملز نے کام کرنا بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس سال پیداوار میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے مارچ کے آخری ہفتہ میں چینی کی ریٹیل قیمت 55 کلو گرام تھی جو کہ 2014ء میں مارچ کے مہینے میں 5450 روپے تھی اس طرح 30 مارچ تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں سفید چینی کی قیمت 357.50 ٹن ڈالر اور خام چینی کی قیمت 264.33 ٹن ڈالر (270.4 کلو گرام) تھی اس وقت شوگر ملز کے پاس چینی کا سٹاک 4.2 ملین ٹن پڑا ہوا ہے ایگری کلچر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 2014-15ء کے لئے گنے کا ریکارڈ رکھا گیا ٹارگٹ بھی حاصل نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے پنجاب اور بلوچستان میں شوگر ملز کی جانب سے کم پیداوار ہے۔