روس کیساتھ تنازع، یوکرائن کا ہر شعبہ زندگی تباہ ہوکر رہ گیا

یوکرائن کو سخت مالیاتی و قرضہ جاتی بحران ودیگر مسائل کا سامنا ہے ، بقاء کیلئے کئی عرصے تک بیرونی امداد کا سہارا لینا پڑیگا،ماہرین

اتوار 5 اپریل 2015 15:48

کیف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) روس کے ساتھ تنازع کے باعث یوکرائن کی معیشت بری طرح تباہ ہوگئی ہے جس کے باعث اسے اپنی بقاء کیلئے کئی عرصے تک بیرونی امداد کا سہارا لینا پڑیگا۔

(جاری ہے)

ماہرین کے روس کیساتھ تنازع کے باعث یوکرائن کے کاروباری،صنعتی ادارے ، بینکنگ ، سرمایہ کاری اور دیگر شعبہ جات بری طرح تباہ ہوچکے ہیں اور اس کی کرنسی کی شرح تبادلہ نصف فیصد تک گر گئی ہے ۔

ایک کاروباری ادارے کی چیف اکانومسٹ جولین مارشلی کے مطابق اس بحران سے گھریلو صنعت اور لوگوں کے چھوٹے چھوٹے ذاتی کاروبار بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرائن کو اس وقت سخت مالیاتی و قرضہ جاتی بحران ، مجموعی قومی پیداوار میں کمی اور توانائی جیسے مسائل کا سامنا ہے جسے طویل عرصے تک بین الاقوامی مالیاتی امداد کا سہارا لینا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :