محکمہ زراعت پنجاب کی کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت اپریل میں مکمل کرنے کی ہدایت

ہلدی کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زرخیر، اچھے نکالی والی زمین کا انتخاب کیا جائے، ترجمان

اتوار 5 اپریل 2015 15:47

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی نے کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار ہلدی کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زرخیز اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے، لہٰذا کاشتکار باغات والی زمینوں میں ہلدی کی کاشت کر کے اضافی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ فصل کا اگاؤ مکمل ہونے تک ہفتہ وار آبپاشی کریں، اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ بارشوں کے موسم میں زیادہ پانی نہ لگائیں کیونکہ پانی کی زیادتی سے فصل کورائزوم راٹ بیماری کے حملہ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :