پارلیمنٹ متفقہ قرارداد کے ذریعہ سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کرے‘چوہدری پرویزالٰہی
سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا اب پوری پاکستانی قوم کا فرض ہے کہ وہ بھی اس کا عملی مظاہرہ کرے
اتوار 5 اپریل 2015 15:38
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ متفقہ قرارداد کے ذریعہ سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کرے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا، اب پوری پاکستانی قوم کا فرض ہے کہ وہ بھی کھل کر اس کا ساتھ دینے کا عملی مظاہرہ کرے۔
انہوں نے ایک بیان میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، اب ہم پر بھی واجب ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں، پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے پوری دنیا کو متفقہ طور پر یہ پیغام جانا چاہئے کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے پاکستانی قوم اور مسلح افواج سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی کیونکہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کا جزوِ ایمان ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.