ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے جعلی کمپنی پر قومی خزانے سے کروڑوں روپے کے جعلی سیلزٹیکس ریفنڈکے14 رکنی گروہ کا سراغ لگالیا
گروہ کے ایک رکن میسرز زینت امپیکس کے پروپرائیٹر محمد عادل اشرف گرفتار، ٹیکسٹائل شعبے کوملنے والی ترغیبات کے غیرقانونی استعمال میں بھی ملوث ہے
اتوار 5 اپریل 2015 15:15
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے قومی خزانے سے جعلی کمپنی اور جعلی دستاویزات پر کروڑوں روپے مالیت کے جعلی سیلزٹیکس ریفنڈ کے ایک اور14 رکنی گروہ کا سراغ لگاکرگروہ کے ایک رکن اور میسرز زینت امپیکس کے پروپرائیٹر محمد عادل اشرف کو گرفتار کرلیا ہے جوشعبہ ٹیکسٹائل کوایس آراو1125 کے تحت ملنے والی ترغیبات کے غیرقانونی استعمال میں بھی ملوث ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو میں رجسٹرڈ میسرز ابوبکرانٹرپرائزز نامی جعلی کمپنی نے قومی خزانہ میں ایک روپپہ ٹیکس ادا نہ کرنے کے باوجود جعلی دستاویزات پر سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 4 کروڑ89 لاکھ63 ہزار روپے کی غیرقانونی وصولیاں کی ہیں۔(جاری ہے)
آئی اینڈ آئی حکام کے مطابق مذکورہ گروہ کا ماسٹر مائنڈ دبئی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی تاہم اس ماسٹر مائنڈ کا نام فی الوقت صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔
گروہ کے گرفتار رکن نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ گروہ کے ماسٹر مائنڈ نے ان کے نام سے مختلف بینکوں میں26اکاوٴنٹس کھلوائے تھے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کے بھی مختلف بینکوں میں 26 سے زائد اکاوٴنٹس ہیں جن کے چیکس پران سے پہلے ہی دستخط لے کرگروہ کے سرغنہ نے وہ اپنے قبضے میں لے لیے ہیں تاکہ غیرقانونی کام تیز رفتاری کے ساتھ ہوسکے جبکہ اکاوٴنٹ ہولڈرکو اس کے عوض کمیشن کی مد میں انتہائی معمولی رقم دی جاتی تھی۔گرفتاررکن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کراچی کے کچھ بڑے ٹیکسٹائل یونٹس ترغیبی ایس آراو1125 سے استفادے کے باوجود قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں اس گروہ کے توسط سے بھاری نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں، ترغیبی ایس آراوکے تحت رعایتی ٹیرف پر درآمدی خام مال غیررجسٹرڈ شخص یا ادارے کوفروخت کرنے کی صورت میں ان ٹیکسٹائل ملوں پر5 فیصد سیلزٹیکس عائد ہوتا ہے لیکن ان ٹیکسٹائل یونٹوں نے غیررجسٹرڈ افراد واداروں کو خام مال فروخت کرکے مذکورہ گروہ کے تعاون سے عائد ہونے والے5 فیصد سیلزٹیکس کی چوری کی۔آئی اینڈ آئی کراچی کے حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے مزید افراد کی گرفتاریوں کی صورت میں مزید سنسنی خیزانکشافات متوقع ہیں اور آئی اینڈ آئی کی تحقیقاتی ٹیم نے ایس آراو1125 سے استفادے کے باوجود5 فیصد سیلزٹیکس چوری میں ملوث ٹیکسٹائل یونٹوں کی بھی چھان بین شروع کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.