آئندہ دوسال میں مراعاتی ایس آر اوز کو ختم کر دیا جائے گا، ملکی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ضروری ہے؛وزیر خزانہ اسحاق ڈر

اتوار 5 اپریل 2015 15:13

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں ہیں،جبکہ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ دوسال میں مراعاتی ایس آر اوز کو ختم کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تاجر برادری، ایف بی آر اوراوور سیزچیمبر کے ممبران سے ملاقات کے بعد میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ضروری ہے۔اس لئے آئندہ دو سال میں مراعاتی ایس آر اوز کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور اس جیسے دیگر ضروری ایس آر اوز کو جاری رکھا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کی تجاویز کو مد نظر رکھ کر اور ان کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا چاہتی ہے۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ مشاورتی کونسل کی تجاویز کوبھی بجٹ کا حصہ بنایا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری سے مشاورت کیلئے مزیداجلاس بھی بلائیں گے۔