پشاور، 3 ماہ کے دوران 3882 افغان باشندے گرفتار

30 دستی بم اور 17 کلوگرام بارودی مواد بھی برآمد \

اتوار 5 اپریل 2015 14:47

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) پشاور پولیس نے تین ماہ کے دوران سرچ آپریشنز میں چارہزار افغان باشندوں کو گرفتارکیا، جبکہ 263 اشتہاری ملزمان گرفتار اور چار پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔ 30 دستی بم اور 17 کلوگرام بارودی مواد بھی برا?مد کیاگیا۔ لاکھوں مالیت کی منشیات بھی پکڑی۔ 16 اہم شدت پسند بھی گرفتارکئیگئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق پشاورپولیس نے تین ماہ کیدوران سرچ آپریشنز کے دوران 3ہزار8سو82 افغان باشندوں کو گرفتارکیا۔

جوپشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ 2سو63 اشتہاری ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ جبکہ چار پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔ تاہم اب بھی ساڑھے آٹھ ہزار اشتہاری آزاد ہیں۔ ایک خودکش جیکٹ، 30دستی بم، 17کلوگرام بارودی مواداورڈھائی ہزار سے ذیادہ مختلف بور کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کیخلاف بھی کریک ڈاون کیاگیا۔ جس دوران منشیات اسمگلنگ کی مختلف کوششیں ناکام بناتے ہوئے 12سو کلوگرام چرس، 12سولیٹر شراب اور 58کلوگرام ہیروئن قبضہ میں لی گئی۔

لاوڈا سپیکر کے غلط استعمال پر 216 افراد کو گرفتارکیاگیا۔ جبکہ شرانگیزتقاریر اور مواد کی تقسیم پرکالعدم تنظیموں کے 56 کارندوں کو گرفتارکیاگیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی اور پشاور پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 16 شدت پسند کمانڈروں کو بھی گرفتارکیا جن کے سروں کی قیمت بھی مقرر ہیں۔

متعلقہ عنوان :