سپریم کورٹ، رو ا ں ہفتے مقدما ت کی سما عت کے لئے 5 بنچ تشکیل

بنچز آئی جے آئی بنانے‘ 54 ارب روپے قرضوں کی معافی‘ بھاشا ڈیم کی تعمیر‘ ای او بی آئی کیس سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

اتوار 5 اپریل 2015 14:24

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) سپریم کورٹ کے رواں ہفتے 5 بنچز آئی جے آئی بنانے‘ 54 ارب روپے قرضوں کی معافی‘ بھاشا ڈیم کی تعمیر‘ ای او بی آئی کیس سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

پہلے بنچ کی سربراہی چیف جسٹس ناصر الملک دوسرے بنچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ‘ تیسرے میں جسٹس میاں ثاقب نثار‘ چوتھے میں جسٹس اعجاز چوہدری اور بنچ نمبر 5 میں جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ 8 اپریل کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔