عرب لیگ ، مسلم ورلڈ لیگ اور او آئی سی تنظیمیں تاحال اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں

اتوار 5 اپریل 2015 14:18

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) عرب لیگ ، مسلم ورلڈ لیگ ، او آئی سی کے مقاصد کیا تھے اور اب کیا ہو چکے ہیں ایشیائی اسلامی کانفرنس سمیت کیا یہ تنظیمیں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتی ہیں ایک رپورٹ کے مطابق درج بالا تنظیمیں تاحال اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکی ہیں نہ ہی اسلامی مشترکہ بینک قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی کوئی اور معاملہ ۔

(جاری ہے)

ہاں عرب لیگ نے حال ہی میں 40 ہزار پر مشتمل ایک مشترکہ فورس تشکیل دے دی ہے یمن کی تازہ ترین صورت حال نے پاکستان کو ایک دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے پاکستان سعودی عرب کی طرف جاتا ہے تو ایران کے ساتھ مشکل سے ٹھیک کرنے والے تعلقات خراب ہوتے ہیں اور ایران کے ساتھ دوستی ظاہر ہے ہمیں سعودی عرب سے دور کر دے گی