ویسٹ انڈیز کی بھارت کو ہرجانے کے طور پر باہمی سیریز کھیلنے کی پیشکش

اتوار 5 اپریل 2015 13:50

ویسٹ انڈیز کی بھارت کو ہرجانے کے طور پر باہمی سیریز کھیلنے کی پیشکش

اینٹیگا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) مالی مشکلات کا شکار ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھارت کا دورہ ادھورہ چھوڑنے پر بھارت کی طرف ہرجانے کو بھرنے کیلئے رقم کی بجائے ہرجانے کے طور پر باہمی سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح ر ہے کہ بھارت نے گزشتہ برس دورہ ادھورہ چھوڑ کر واپس جانے پر نقصان کی مد میں ویسٹ انڈیز سے 42 ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور رقم نہ ملنے پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :