مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مشاورت کیلئے مصری وزیر دفاع (کل) پاکستان پہنچیں گے

اتوار 5 اپریل 2015 12:44

اسلام آباد( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مشاورت کے لئے مصر کے وزیر دفاع دو روزہ دورہ پر کل ( پیر) کوپاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ مصری وزیر دفاع اپنے دورہ کے دوران حکومتی اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مصر کے وزیر دفاع حکومتی شخصیات کو صدر عبدالفتح السیسی کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری کی افواج یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مصری وزیر دفاع اپنے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :