سندھ کے 18اضلاع میں انسداد پولیو مہم (کل )سے شروع ہوگی

اتوار 5 اپریل 2015 11:40

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) کراچی سمیت اندرون سندھ کے18 اضلاع میں3 روزہ انسداد پولیو مہم (کل ) پیرسے شروع کی جائیگی۔ مہم میں 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا ئینگے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے 18 اضلاع میں 3روزہ مہم 6 سے 9 اپریل تک جاری رہیگی۔ دوسرے مرحلے میں کراچی کے 18 ٹاونز میں 13 سے 16 اپریل تلک جاری رہنے والی مہم میں 86 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔کراچی میں پولیو مہم امن وامان سے مشروط کی گئی۔پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں پولیو رضا کا ر گھر گھر جاکر بچوں کو بیماری سے بچاو کے قطرے پلائینگے۔

متعلقہ عنوان :