حب،ہندوزائرین کی بس الٹنے سے20افرادزخمی

اتوار 5 اپریل 2015 11:40

حب(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) حب میں آرسی ڈی ہائی ویپرگڈانی موڑکے قریب ہندوزائرین کی بس الٹنے سے20افرادزخمی ہوگئے۔ زائرین کی بس تھرپارکرسے ہنگلاج ماتامندرجارہی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے جنہیں جام غلام قادرہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ہنگلاج ماتاکا 3 روزہ سالانہ میلا شروع ہو گیا۔