متحدہ این اے246کا ضمنی الیکشن ہار چکی ہے،عمران اسماعیل

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے کریم آباد میں تحریک انصاف نے ریلی نکالی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نعرے بازی کی،ریلی میں جوش و خروش عروج پر تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این اے246سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ یہ الیکشن ہار چکی ہے،ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو لندن میں الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

عمران اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ کل متحدہ کے کارکنوں نے ہم پر منظم حملہ کیا، اس قسم کے ہتھکنڈے انتخابات سے قبل دھاندلی ہے، بتایا جائے کہ ایم کیو ایم نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی؟ ضابطہ اخلاق توڑنے کا گورنر سندھ سے پوچھیں۔عمران اسماعیل نے کریم آباد واقعے پر ایف آئی ار درج کرانے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :