راولپنڈی،19 سالہ لڑکاتوازن برقرارنہ رکھ سکنے پر ٹرین کے نیچے آکرکچلاگیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)انیس سالہ لڑکاتوازن برقرارنہ رکھ سکااورٹرین کے نیچے آکرکچلاگیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ دین کے قریب19سالہ وسیم ریل کی پٹڑی سے گزر رہا تھا کہ اچانک ریل گاڑی آگئی جس پروہ بدہواس ہوگیااوراس دوران ٹرین کے نیچے آکر کچلا گیااوروہیں دم توڑ گیا،وسیم کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔