امیر جماعت اسلامی راولپنڈی شمس الرحمان سواتی کی ورکرز ویلفیئر فنڈ ز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزنہ ہو نے پر اظہار تشویش

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزنہ ہو سکنے کی خبروں پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈز میں بڑے پیمانے پر گھپلے ہیں۔

گورنمنٹ باڈی میں حقیقی مزدوروں کی نمائندگی نہیں ہے۔حکمران جماعتیں اپنے کارکنان کو نوازتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ مرحوم ورکرز کی ڈیتھ گرانٹس  جہیزگرانٹ اور تعلیمی وظائف کے لئے ہے  لیکن ہزاروں ورکرز ڈیتھ گرانٹ  جہیز گرانٹ اور ورکرز کے بچے تعلیمی وظائف سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی تعلیم حرج ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ورکرز ویلفیئر فنڈکو کرپٹ مافیا جعل سازی کے ذریعے سے حقیقی ورکرز کو محروم کر کے خود عیاشی کر رہا ہے۔

یتیم کا مال شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ پر خرچ ہو رہا ہے۔ریکارڈ اس لئے کمپیوٹرائزڈنہیں کرایا جا رہا کہ اس طرح ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جعل سازی پکڑی جائے گی۔شمس الرحمان سواتی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس کا نوٹس لے اور کرپٹ مافیا سے یتیم کے مال کو آزاد کرائے۔رکی ہوئی ڈیتھ گرانٹ  میرج گرانٹ اور تعلیمی وظائف فوری طور پر جاری کئے جائیں۔ورکرز ویلفیئر فنڈ کو دیگر مدات میں خرچ کرنا بھی کرپشن اور بد دیانتی ہے  اس کا تدارک ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :