الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستا ن کابجلی کے خلاف کامیاب شٹرڈاوٴن اور پہیہ جام ہڑتال پر اظہار تشکر
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:24
سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر و جماعت اسلامی ضلع سبی کے سابق امیر میر مظفر نذر ابڑو نے جماعت اسلامی کی اپیل پر بجلی کے خلاف کامیاب شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال پر انجمن تاجران سبی،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن،ہندو پنچائیت،رکشہ یونین،ہوٹل ایسوسی ایشن،کونسلران میر سلیمان جتوئی،محمد ایوب دہپال،وڈیرہ غوث بخش گورگیج،قبائلی ، سیاسی وسماجی شخصیات میر عبدالصمد خان مرغزانی ایڈوکیٹ،کاکا محمد جان دہپال ،ملک اکبر دہپال،میر حبیب الرحمن رند،میجر ائے کے شاہین،میر دلی جان جتوئی،عبدالصمد لونی سمیت اہلیان سبی سے اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سبی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا اور الحمداللہ سبی کے عوام کا احتجاج بارآور ثابت ہوا ہے اور کیسکو سبی کی جانب سے اب آئندہ 24گھنٹوں میں صرف چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی جس کا شیڈول بھی جلد جاری ہوگاجماعت اسلامی کی کی اپیل پر کامیاب احتجاج کے بعد سبی کے عوام کو16سے18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے نجات مل گئی ہے جو یہاں کے عوام کی اتحاد و اتفاق اور منظم احتجاج کے بدولت ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم تمام اہلیان سبی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک اجتماعی مسئلہ کے حل میں ہمارا ساتھ دیا۔
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.