لینڈ ریکوری اور آئی ٹی کی فتوحات،نور احمد کی شاندار سینچری، مختار احمد ، راشد حُسنی، جہانگیر خان کی عمدہ بیٹنگ،مجاہد حسین کی شاندار بولنگ

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)کے ڈی اے آفیسرز کلب اسپورٹس فیسٹیول کے کرکٹ مقابلوں میں لینڈ ریکوری نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد فنانس اینڈ اکاوٴنٹس کو 4 رنز سے جبکہ آئی ٹی نے ورکس اینڈ سروسز کو 41 رنز سے ہرا دیا۔پہلے میچ میں لینڈ ریکوری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے،کامران خان نے 63 ،کامران وارثی 26 اور خرم عارف نے 14 رنز اسکور کئے،فنانس اینڈ اکاوٴنٹس کی جانب سے مختار احمد نے 2 جبکہ قاضی واحد ، جاوید اقبال اور اظہر عابدی نے 1-1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا،فنانس اینڈ اکاوٴنٹس کی ٹیم مقررہ اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی،مختار احمد 57 ،آغا ہمایوں 35 اور جاوید اقبال نے 12 رنز اسکور کئے۔

لینڈ ریکوری کی جانب سے کامران وارثی نے 3 اور کامران خان اور طاہر جاوید نے 2-2 کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے دوسرے میچ میں آئی ٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کئے،نور احمد نے شاندار 101 ،جہانگیر خان نے 42 اور عامر عبدالحمید نے 14 رنز اسکور کئے،ورکس اینڈ سروسز کی جانب سے ایاز منشی نے 2 ،وصال انصاری اور ساجد احمد نے 1-1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا، ورکس اینڈ سروسز کی ٹیم 139 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی،راشد حُسنی50 ،محب اللہ جعفری 32 اور ندیم احمد نے 11 رنز اسکور کئے،آئی ٹی کی جانب سے مجاہد حسین اور عامر عبد الحمید 3-3 جبکہ نور الاظہر اور فاروق احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔