Live Updates

لگتا ہے عمران خان الیکشن لڑنے نہیں حلقہ فتح کرنے آرہے ہیں،گالیاں دینا عمران خان کاوطیرہ ہے

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور حلقہ این اے 246 سے ضمنی انتخاب میں امیدوار کنور نوید جمیل کی پریس کانفرنس

ہفتہ 4 اپریل 2015 22:18

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور حلقہ این اے 246 سے ضمنی انتخاب میں امیدوار کنور نوید جمیل نے کہاہے کہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے جلسوں میں شرکت کرنے والوں کو زندہ لاشیں قرار دیا اور اب لگتا ہے کہ وہ حلقے میں الیکشن لڑنے نہیں بلکہ علاقہ فتح کرنے آرہے ہیں، عمران خان جس چینل پر بیٹھتے ہیں ایم کیو ایم کے خلاف مغلظات بکتے ہیں، ان کا وطیرہ ہے کہ وہ کبھی نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، ا ٓصف زرداری اور کبھی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو گالیاں دیتے ہیں۔

ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خوف نہیں۔ہفتہ کوجناح گراوٴنڈ عزیزا ٓباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو کیو گزشتہ 28 سال سے مسلسل این اے 246 سے کامیاب ہوتی آرہی ہے اور پچھلے 9 انتخابات میں مسلسل اس حلقے میں متحدہ نے کامیابی حاصل کی اس لئے ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خوف نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جس چینل پر بیٹھتے ہیں ایم کیو ایم کے خلاف مغلظات بکتے ہیں جب کہ ان کا وطیرہ ہے کہ وہ کبھی نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، ا ٓصف زرداری اور کبھی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو گالیاں بکتے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کریم آباد میں پی ٹی آئی کا انتخابی کیمپ اکھاڑنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان نہیں بلکہ مقامی افراد نے جس کے بعد ہم نے خود وہاں جاکر دوبارہ کیمپ لگایا جب کہ عمران اسماعیل پہلے دن ووٹرز کے پاس جانے کے بجائے بلوائیوں کو لے کرجناح گراوٴنڈ گئے اور ان کے غنڈہ عناصر نے وہاں موجود لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد تحریک انصاف نے ٹیوشن سینٹر پر حملے کا ڈرامہ رچا کر ایم کیو ایم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے پی ٹی ا?ئی کے خلاف مقدمہ درج کرانے پولیس اسٹیشن گئے تو دروازے بند کر دیے گئے اور ہمیں کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا جب کہ پی ٹی آئی کی ایف آئی آر فوری درج کی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :