وزیراعلیٰ سندھ کا ننگرپارکر میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل کا نوٹس

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ضلع تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر کے علاقے ڈھورائی میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کے بہیمانہ قتل کا نوٹیس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس میرپورخاص کو واقعے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،تاکہ اس اندوہناک قتل میں ملوث مجرموں کومثالی سزا دلائی جا سکے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے تھرپارکر کے پرامن علاقے میں اس بدقسمت واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث مجرموں کو ہر صورت میں انصاف کے کٹہڑے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے ڈی آئی جی پولیس اور کمشنر میرپورخاص کو اس واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :