فیصل آباد، تاجرتنظیموں کا پریس کلب کو 5لاکھ سے زائد مالیت کا فرنیچر دینے کا اعلان

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:59

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) تاجرتنظیموں نے پریس کلب کو 5لاکھ سے زائد مالیت کا فرنیچر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پریس کلب سیکرٹریٹ کی جدید تعمیر میں معاونت کی یقین دہانی ۔ لائبریری اور کمپیوٹر لیب کیلئے ضروری سامان دینے کا سلسلہ اپریل کے دوسرے ہفتے شروع ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فیصل آباد پریس کلب کے زیر اہتمام فرینڈز آف پریس کلب سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت صدر شاہد علی نے کی۔

سیکرٹری طاہر محمود خالق ، نائب صدر میاں کاشف فرید، فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق ، صدر ایف یو جے رانا حبیب الرحمن ، ممبران گورننگ باڈی علی اشفاق ہاشمی، ملک معراج خالد، شازیہ طارق، محمد جمیل ملک، شہزاد الہی ، شوکت وٹو، محمد ظفران سرور، رانا توصیف یوسف، محمد طاہر، اسد اللہ ،شوکت سلطان بٹ، چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں بشیر احمد اعجاز، ممبران ساجد علی و نعیم شاکر موجود تھے۔

(جاری ہے)

تاجر تنظیموں کے صدور ، سیکرٹریزاور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر شاہد علی نے کہا کہ ملکی معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تاجروں نے ہمیشہ پریس کلب انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، پریس کلب میں جدید جم ، کمپوٹر لیب ، لائبریری ، کینٹین کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے جبکہ کلب کے آڈیٹوریم میں ضروری فرنیچر اور تجاوزات کے خاتمے کے بعدگیٹ و چاردیواری کی تعمیر کے کام کا آغاز جلد کر دیا جائیگا۔

سیکرٹری پریس کلب طاہر محمود خالق نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو فرینڈز آف پریس کلب سیمینار کے اغراض و مقاصد و پریس کلب کو مطلوب ضروری فرنیچراورسیکرٹریٹ کیلئے جدید سامان کی تفصیل بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کلب انتظامیہ تاجروں کے تعاون کی ہمیشہ قدر دان رہے گی ، جن تاجرتنظیموں کے عہدیداروں نے پریس کلب کو 5لاکھ روپے سے زائد مالیت کا فرنیچر دینے کا اعلان کیا ان میں سینئر نائب صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ندیم اللہ والا ، صدر انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن رانا تجمل وحید ، جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ، صدر انجمن تاجران الائیڈ گروپ پرویز اقبال کموکا، جنرل سیکرٹری میاں محمد تنویر ریاض، گلزار سائزنگ کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد اعظم ملک، صدر پیپلز ٹریڈز ونگ شیخ افضل آف الٹائٹینک، چیف ایڈیٹر روزنامہ میرا قلم میاں محمد شاہد گوگی، صدر کلاتھ بورڈ فیصل آباد نصیر یوسف وہرہ و جنرل سیکرٹری شیخ طلعت سلیم ، صدر سٹی کلاتھ بورڈ شیخ یوسف موتی، جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ، جنرل سیکرٹری انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد رانا محمد سکندر اعظم ،جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا ایوب اسلم منج و لالہ ملتان کمیشن شاب غلہ منڈی، رانا ارشاد آف میڈیسن مارکیٹ ،رانا زاہد آف میڈیسن مارکیٹ ، ملک گلزار احمدصدیقی، صدر انجمن تاجران وکیلاں والی گلی رانا محمد آصف جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ریل بازار، منیر احمد نورانی، شیخ قدیر ظہیر ، ندیم وہرہ، خالد جٹ صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار، محمد نواز پاور لومز ایسوسی ایشن فائبر ٹیکس پرائیویٹ لمیٹیڈ آف پاکستان شامل ہیں۔

تقریب کے اختتام پر تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو خصوصی انعامات سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :