فرنٹےئرکوربلوچستان کا ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن،کالعدم تنظیم کے 2شرپسند گرفتار ،ایک ہلاک

گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار اورایمونیشن بھی برآمد

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:55

کوئٹہ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) فرنٹےئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پرسوئی اورڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سوئی کے علاقے مری سے کالعدم تنظیم کے 02شرپسند وں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے خودکار ہتھیاربرآمدکرلیا جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں کارروائی کے دوران گیس پائپ لائنوں کو دھماکا خیزمواد سے اُڑانے والے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسندہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں فرارہوگیا ۔

ہلاک شرپسند سے خودکارہتھیاربرآمدکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر سوئی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے02انتہائی مطلوب دہشت گردوں کوگرفتارکرلیا ۔گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار اورایمونیشن برآمدکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

برآمدکیے گئے ہتھیار اورایمونیشن میں 04عدد شاٹ گن بمعہ94کارتوس،01عدد تھری ناٹ تھری رائفل،03عددایس ایم جیز بمعہ 04عددمیگزین اور127 راؤنڈز شامل ہیں۔

ایک دوسری کارروائی میں فرنٹےئرکوربلوچستان نے گزشتہ رات ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں کارروائی کے دروان گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکا خیزموادنصب کرنے والے شرپسندوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 01 شرپسندجبکہ 01 زخمی حالت میں فرارہوگیا ۔فرارزخمی شرپسند کی تلاش جاری ہے۔شرپسند اوجی ڈی سی ایل کی مین پائپ لائنوں کے ساتھ دھماکا خیزمواد نصب کررہے تھے جیسے ایف سی کی بروقت کارروانی نے ناکام بنادیا۔ واضح رہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے شرپسند بیرونی ایجنڈے پرعمل پیر ا بیرون ملک مقیم لیڈروں کے احکامات پرعرصہ درازسے مذکورہ علاقوں میں سیکورٹی فورسزپرحملوں اورگیس پائپ لائنوں کواُڑانے میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :