آصف زرداری کا تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنے کا درس ،یمن کی صورتحال پر وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، حرمین شریفین کے تقدس پر حرف نہیں آنے دینگے ، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کا ذوالفقار بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:15

نوڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنے کا درس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی صورتحال پر وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، حرمین شریفین کا تقدس پامال نہیں ہونے دیں گے، میں خود سعودی عرب جا کر لڑنے کیلئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نوڈیرہ ہاؤس میں ذوالفقار علی بھٹو کی 36ویں برسی کے موقع پر آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں پر تنقید کئے بغیر سب کو مخاطب کر کے کہا کہ سعودی عرب ہمارا چھا دوست ہے اور حرمین شریفین کا تقدس ہمارے لئے مقدم ہے، اس کیلئے فوج بھیجی جا سکتی ہے لیکن وزیراعظم سب کو اعتماد میں لیں اور میں خود سعودی عرب جا کر لڑنے کو تیار ہوں، تمام مسلم امہ کو متفق کرنے کیلئے ہمیں آگے بڑھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ ہوں۔

متعلقہ عنوان :