سی ڈی اے کا تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری

متعدد غیر قا نونی تعمیرات کومسمار کرنے کے علاوہ تجاوزات کننداگان کا 3ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 21:01

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سی ڈی اے کا اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ سی ڈ ی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مختلف کا روائیوں کے دوران متعدد غیر قا نونی تعمیرات کومسمار کرنے کے علاوہ تجاوزات کننداگان کا 3ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے شہر میں تجاوازت کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل میں بری اما م کے علاقوں محلہ نوری باغ اور محلہ چچار وغیرہ میں کا روائی کر کے دو عدد نئے تعمیر کئے گئے کمرے اور چار عدد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی چار دیواریاں مسمار کر دیں۔

اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران سیدپور گاؤں میں ایک عدد اور سیکٹر جی سیون میں بھیزیر تعمیر ایک چار دیوری مسمار کر دی گئی۔

(جاری ہے)

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران قا عداعظم یونیورسٹی کے ساتھ قائم کئے گئے آٹھ عدد کھوکھے بھی ختم کر دئے گئے۔ اسی طرح جی ٹی روڈ پر موٹر وے چوک کے قریب تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے راستہ بند ہونے کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ کی ٹیموں نے کاروائی کر کے تجاوزات کنندگان کا سامان ضبط کرکے راستے کو مکمل طور پر کھول دیا ۔

روڈ سائیڈ تجاوزات کے خاتمے کیلے کئے جانے والی کاروائیوں میں انفورسمنٹ کی ٹیموں نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8، سیکٹر آئی 10اور کھنہ پل کے دونوں اطراف سے تجا وزات ختم کر کے تجاوزات کنندگان کا سا مان ضبط کر لیا۔ ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عا مرعلی احمد نے ہدایت کی ہے اسلام آباد سء تجاوزات کے خا تمے کے لئے جاری آپریشن میں تیزی لائی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی تجاوزات کے موئثر سدباب کے لئے تمام علاقوں کی موثر نگرانی کو یقیی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت شہر ہے اور اس کے خوبصورت تشخص کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن کو بلا امتیاز جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :