پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل پر بننے والی جے آئی ٹی کو مسترد کردیا

اس ٹیم کو کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں ،پنجاب حکومت بیانات لینے کی آڑ میں نیا دھوکہ اور فراڈ کرنا چاہتی ہے ،بیان

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل پر بننے والی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیم کو کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں ہے ،پنجاب حکومت بیانات لینے کی آڑ میں نیا دھوکہ اور فراڈ کرنا چاہتی ہے ،پنجاب پولیس کے افسران پر مشتمل کسی جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہونگے،عوامی تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحریک نے متنازعہ جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے عوامی تحریک کا کوئی کارکن ذاتی حیثیت میں یا قانونی حیثیت میں پیش نہیں ہو گا جے آئی ٹی کی کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں ہے یہ صرف ایک ڈرامہ ہے پنجاب حکومت بیانا ت لینے کی آڑ میں دھوکہ کرنا چاہتی ہے بیا ن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران پر مشتمل کسی بھی جے آئی ٹی میں عوامی تحریک کے نمائندگان پیس نہیں ہوں گئے ۔