اے این ایف کی 6 کاروائیوں میں 5 کلو گرام ہیروئن اور 262 کلو گرام چرس برآمد ، نائجیرئن باشندے سمیت 7 ملزمان گرفتار، 2 گاڑیاں قبضے میں لے لیں
ہفتہ 4 اپریل 2015 20:52
اسلا م آبا د(آن لا ئن)اے این ایف نے ملک کے مختلف علاقوں میں 6 کاروائیوں کے دوران 5 کلو گرام ہیروئن اور 262 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے، جن کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 67 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1 نائجیرئن باشندے سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 2 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ برآمد شدہ ہیروئن کی ذیادہ تر مقدار بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔
تفصیلات کے مطابق، اے این ایف راولپنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے جہلم شہر میں واقع شاہین کارگو کے دفتر سے گنے کا جوس بنانے والی مشین پر مشتمل ایک مشتبہ ترسیل کو قبضے میں لے لیا، جو برطانیہ ارسال کی جا رہی تھی۔ دوران تلاشی مذکورہ مشین سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، جو کہ مشین کے ڈرم رولر وں میں مہارت سے چھپا ئی گئی تھی۔(جاری ہے)
ابتدائی تفتیش کے مطابق ، مذکورہ مشین لاہور کے رہائشی امجد علی نامی شخص نے برطانیہ ارسال کرنے کے لئے بک کروائی تھی، جو کہ ہیریسن روڈ، لیسسٹر ،برطانیہ میں مقیم عمر محمود نامی شخص نے وصول کرنی تھی۔
اے این ایف راولپنڈی ائر پورٹ ٹیم نے بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر معمول کی نگرانی کے دوران gochuku Promise Ebere نامی نائجیرئن باشندے کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزم امارات ائرلائن کی پرواز نمبر EK-615 سے دبئی روانہ ہو رہا تھا اور دبئی پہنچنے کے بعد ملزم لاگوس روانہ ہونا چاہتا تھا۔ اے این ایف راولپنڈی نے منشیات کی مقامی ترسیل میں ملوث اسلام آباد کے رہائشی جمیل احمد نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کو اسلام آباد چک شہزاد میں واقع ترامڑی چوک کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جب وہ منشیات فراہم کرنے کی غرض سے کسی قریبی علاقے میں جا رہا تھا۔ اے این ایف لاہور روڈ چیک ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد فرمان سکنہ پشاور اور ولی خان سکنہ گوجرانوالہ کو 2.4 کلو گرام چرس رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو مرکزی موٹر سے شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب سے گرفتار کیا گیا جب وہ موٹر سائکل پر سفر کر رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم محمد فرمان دوسرے ملزم ولی خان (مقامی منشیات فروش) کو منشیات فراہم کرنے کی غرض سے پشاور سے آیا تھا۔ اے این ایف لاہور روڈ چیک ٹیم نے ٹھوکر نیاز بیگ ،لاہور کے قریب ناکے پر ایک ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی کار کو قبضے میں لے لیا۔ دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 7.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ گاڑی میں موجود ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی رحمت اللہ نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم مقامی منشیات فروشوں کو منشیات مہیا کرنے کی غرض سے لاہور شہر جا رہا تھا۔ اے این ایف کراچی نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے کراچی ملیر کے علاقے آسو گوٹھ میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر عمارت کے اندر چھپائی گئی 250 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی۔ موقع پر موجود کراچی کے رہائشی 2 ملزمان محمد عمیر اور شاہ زیب کو تفتیش کی غرض سے حراست میں لے لیا گیا۔ تما م زیرِ حراست ملزمان کے خلاف مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.