جماعة الدعوة سندھ بھر میں فلاحی کاموں کو سرانجام دینے کے لئے ریسکیو سینٹر قائم کرے گی،فیصل ندیم

ہفتہ 4 اپریل 2015 20:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) امیر جماعت الدعوة سندھ فیصل ندیم نے کہا ہے کہ جماعة الدعوة سندھ بھر میں فلاحی کاموں کو سرانجام دینے کے لئے ریسکیو سینٹر قائم کرے گی ،فلاحی کاموں کے لئے سندھ بھر میں کارکنان کو خصوصی تربیت بھی دی جائیگی، رواں سال سندھ کے متعدد اضلاع میں ایمبولینس سروس کا اجراء کر دیا جائے گا، فلاح انسانیت نیشنل ہائی وے ،چوکوں ، چوراہوں اور سندھ کی تمام بڑی شاہراہوں پر ایمرجنسی و ریسکیو سینٹر بنا رہی ہے جہاں 24 گھنٹے ایمبولینس سروس اور ایمر جنسی کے حوالے سے ریسکیو کی تمام چیزیں میسر ہو ں گی۔

جماعة الدعوة سندھ کا اہم اجلاس مر کز سعد بن معاذ  تلسی داس روڈ پر صوبائی امیر جماعة الدعوة سندھ فیصل ندیم کی زیرصدارت ہوا جس میں سندھ بھر کے ضلعی و تحصیلی ذمہ داراں نے شرکت کی، اس موقع پر جماعة الدعوة کی جانب سے اہم اعلانات کئیے گئے۔

(جاری ہے)

فیصل ندیم نے کہا ہم نے سندھ بھر کے ساتھیوں کے لئے 13,14 اپریل کو حیدرآباد مر کز میں دو روزہ ریسکیو تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے جس میں ریسکیو کے حوالے سے باقائدہ پریکٹیکل کرایا جائیگا اختتامی سیشن سے چیئر مین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حا فظ عبد الرؤف خطاب کریں گے، انہوں نے کہا انسانیت کی خدمت میں ایمبولینس سروس نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں ملک بھر مین ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے گزشتہ سال 70ہزار لوگوں فوری طور پر ہسپتال پہنچا یا گیا 2014ء میں آنے والی قدرتی آفات اور بڑے بڑے سانحات میں ایف آئی ایف ایمبولینس سروس کا کردار مثالی رہا ہے ۔

صوبائی امیر فیصل ندیم نے بتایا کہ جماعة الدعوة کے زیراہتمام سندھ بھر میں قائم مراکز میں قران فہم کلاسیں شروع کی جارہی ہیں جس میں کار کناں کو ایک تربیتی ماحول مہیا کیا جائیگا ،سندھ بھر میں دعوتی پروگرام منعقد کیئے جائیں گے ،سیاسی سماجی حوالے سے تمام شعبہ جاتی حلقوں میں رابطے کیئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کار کنان ملک ملت کی پا سبانی کا کر دار ادا کرتے ہوئے،موجودہ دور کے فتنو ں کا بھر پور مقابلہ کریں ،سعودی عرب تحفظ الحرمیں شریفین کے حوالے سے پاسبان حرم کے نام پر تحریک چلائیں گے ،سندھ بھر میں اس حوالے سے پروگرام سیمینار ریلیاں منعقد کی جائیں گے ، اس موقع پر تمام سندھ بھر کے ذمہ داراں نے یہ عہد کیا ہم اس دعوتی تحریک کی دعوة کو سندھ بھر میں چلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :